سورۃ الزخرف ۴۳:۷

۴۳:۷

وَمَا يَأْتِيهِم مِّن نَّبِىٍّ إِلَّا كَانُوا بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ

رومن تلفظ

wamā yatīhim min nabiyyin illā kānū bihi yastahziūna

Maulana Muhammad Junagarhi

جو نبی ان کے پاس آیا انہوں نے اس کا مذاق اڑایا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۳:۵

    کیا ہم اس نصیحت کو تم سے اس بنا پر ہٹالیں کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو.

  2. ۴۳:۶

    اور ہم نے اگلے لوگوں میں بھی کتنے ہی نبی بھیجے.

  3. ۴۳:۷

    جو نبی ان کے پاس آیا انہوں نے اس کا مذاق اڑایا.

  4. ۴۳:۸

    پس ہم نے ان سے زیاده زور آوروں کو تباه کر ڈاﻻ اور اگلوں کی مثال گزر چکی ہے.

  5. ۴۳:۹

    اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو یقیناً ان کا جواب یہی ہوگا کہ انہیں غالب و دانا (اللہ) نے ہی پیدا کیا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قرآن لوح محفوظ میں ہے ٭٭ قرآن کی قسم کھائی جو واضح ہے جس کے معانی روشن ہیں۔ جس کے الفاظ نورانی ہیں، جو سب سے زیادہ فصیح و بلیغ عربی زبان میں نازل ہوا ہے۔ یہ اس لیے کہ لوگ سوچیں سمجھیں اور وعظ و پند نصیحت و عبرت حاصل کریں۔ ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں نازل فرمایا ہے جیسے اور جگہ ہے «بِلِسَانٍ عَرَبِيٍّ مُّبِينٍ» [26-الشعراء:195] ‏ ” عربی واضح زبان میں اسے نازل فرمایا ہے۔ “ اس کی شرافت و مرتبت جو عالم بالا میں ہے اسے بیان فرمایا تا کہ زمین والے…

مکمل تفسیر پڑھیں