سورۃ الزخرف ۴۳:۵۸

۴۳:۵۸

وَقَالُوٓا ءَأَـٰلِهَتُنَا خَيْرٌ أَمْ هُوَ ۚ مَا ضَرَبُوهُ لَكَ إِلَّا جَدَلًۢا ۚ بَلْ هُمْ قَوْمٌ خَصِمُونَ

رومن تلفظ

waqālū aālihatunā khayrun am huwa mā ḍarabūhu laka illā jadalan bal hum qawmun khaṣimūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور انہوں نے کہا کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وه؟ تجھ سے ان کا یہ کہنا محض جھگڑے کی غرض سے ہے، بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۳:۵۶

    پس ہم نے انہیں گیا گزرا کردیا اور پچھلوں کے لیے مثال بنادی.

  2. ۴۳:۵۷

    اور جب ابن مریم کی مثال بیان کی گئی تو اس سے تیری قوم (خوشی سے) چیخنے لگی ہے.

  3. ۴۳:۵۸

    اور انہوں نے کہا کہ ہمارے معبود اچھے ہیں یا وه؟ تجھ سے ان کا یہ کہنا محض جھگڑے کی غرض سے ہے، بلکہ یہ لوگ ہیں ہی جھگڑالو.

  4. ۴۳:۵۹

    عیسیٰ (علیہ السلام) بھی صرف بنده ہی ہے جس پر ہم نے احسان کیا اور اسے بنی اسرائیل کے لیے نشان قدرت بنایا.

  5. ۴۳:۶۰

    اگر ہم چاہتے تو تمہارے عوض فرشتے کردیتے جو زمین میں جانشینی کرتے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قیامت کے قریب نزول عیسیٰ علیہ السلام ٭٭ «يَصِدُّونَ» کے معنی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ،مجاہد،عکرمہ اور ضحاک رحمہ اللہ علیہم نے کئے ہیں کہ ”وہ ہنسنے لگے“ یعنی اس سے ”انہیں تعجب معلوم ہوا۔‏“ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں ”گھبرا کر بول پڑے۔‏“ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ کا قول ہے ”منہ پھیرنے لگے۔‏“ اس کی وجہ جو امام محمد بن اسحاق رحمہ اللہ نے اپنی سیرت میں بیان کی ہے وہ یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ولید بن مغیرہ وغیرہ قریشیوں کے پاس تشریف فرما…

مکمل تفسیر پڑھیں