سورۃ الزخرف ۴۳:۱۴

۴۳:۱۴

وَإِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا لَمُنقَلِبُونَ

رومن تلفظ

wa-innā ilā rabbinā lamunqalibūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور بالیقین ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۴۳:۱۲

    جس نے تمام چیزوں کے جوڑے بنائے اور تمہارے لیے کشتیاں بنائیں اور چوپائے جانور (پیدا کیے) جن پر تم سوار ہوتے ہو.

  2. ۴۳:۱۳

    تاکہ تم ان کی پیٹھ پر جم کر سوار ہوا کرو پھر اپنے رب کی نعمت کو یاد کرو جب اس پر ٹھیک ٹھاک بیٹھ جاؤ، اور کہو پاک ذات ہے اس کی جس نے اسے ہمارے بس میں کردیا حاﻻنکہ ہمیں اسے قابو کرنے کی طاقت نہ تھی.

  3. ۴۳:۱۴

    اور بالیقین ہم اپنے رب کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں.

  4. ۴۳:۱۵

    اور انہوں نے اللہ کے بعض بندوں کو اس کا جز ٹھہرا دیا یقیناً انسان کھلم کھلا ناشکرا ہے.

  5. ۴۳:۱۶

    کیا اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سے بیٹیاں تو خود رکھ لیں اور تمہیں بیٹوں سے نوازا.*

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آیات ۱۱ تا ۱۴ اسی نے آسمان سے ایسے انداز سے بارش برسائی جو کفایت ہو جائے کھیتیاں اور باغات سرسبز رہیں پھلیں پھولیں اور پانی تمہارے اور تمہارے جانوروں کے پینے میں بھی آئے پھر اس مینہ سے مردہ زمین زندہ کر دی خشکی تری سے بدل گئی جنگل لہلہا اٹھے پھل پھول اگنے لگے اور طرح طرح کے خوشگوار میوے پیدا ہو گئے پھر اسی کو مردہ انسانوں کے جی اٹھنے کی دلیل بنایا۔ اور فرمایا ” اسی طرح تم قبروں سے نکالے جاؤ گے اس نے ہر قسم کے جوڑے پیدا کئے کھیتیاں پھل پھول…

مکمل تفسیر پڑھیں