سورۃ الطور ۵۲:۱۷

۵۲:۱۷

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى جَنَّـٰتٍ وَنَعِيمٍ

رومن تلفظ

inna l-mutaqīna fī jannātin wanaʿīmin

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۲:۱۵

    (اب بتاؤ) کیا یہ جادو ہے؟ یا تم دیکھتے ہی نہیں ہو.

  2. ۵۲:۱۶

    جاؤ دوزخ میں اب تمہارا صبر کرنا اور نہ کرنا تمہارے لیے یکساں ہے تمہیں فقط تمہارے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.

  3. ۵۲:۱۷

    یقیناً پرہیزگار لوگ جنتوں میں اور نعمتوں میں ہیں.

  4. ۵۲:۱۸

    جو انہیں ان کے رب نے دے رکھی ہیں اس پر خوش خوش ہیں، اوران کے پروردگار نے انہیں جہنم کے عذاب سے بھی بچا لیا ہے.

  5. ۵۲:۱۹

    تم مزے سے کھاتے پیتے رہو ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جنت کے مناظر ٭٭ اللہ تعالیٰ نیک بختوں کا انجام بیان فرما رہا ہے کہ عذاب و سزا جو ان بدبختوں کو ہو رہا ہے یہ اس سے محفوظ کر کے جنتوں میں پہنچا دئیے گئے، جہاں کی بہترین نعمتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہر طرح خوش حال، خوش دل ہیں، قسم قسم کے کھانے، طرح طرح کے پینے، بہترین لباس، عمدہ عمدہ سواریاں، بلند و بالا مکانات اور ہر طرح کی نعمتیں انہیں مہیا ہیں، کسی قسم کا ڈر خوف نہیں اللہ فرما چکا ہے کہ تمہیں میرے عذابوں سے نجات مل گئی، غرض دکھ سے دور، سکھ…

مکمل تفسیر پڑھیں