سورۃ التکویر ۸۱:۱۱

۸۱:۱۱

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ

رومن تلفظ

wa-idhā l-samāu kushiṭat

Maulana Muhammad Junagarhi

اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۸۱:۹

    کہ کس گناه کی وجہ سے وه قتل کی گئی؟

  2. ۸۱:۱۰

    اور جب نامہٴ اعمال کھول دیئے جائیں گے.

  3. ۸۱:۱۱

    اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی.

  4. ۸۱:۱۲

    اور جب جہنم بھڑکائی جائے گی.

  5. ۸۱:۱۳

    اور جب جنت نزدیک کر دی جائے گی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ التکویر: مسند احمد میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص قیامت کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہے۔ وہ «إذا الشمس كورت» اور «إذا السماء انفطرت» اور «وإذا السماء انشقت» پڑھ لے۔ [سنن ترمذي:3333،قال الشيخ الألباني:صحیح] ‏ یعنی سورج بے نور ہو گا ٭٭ یعنی سورج بے نور ہو گا، جاتا رہے گا، اوندھا کر کے لپیٹ کر زمین پر پھینک دیا جائے گا۔ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں ”سورج، چاند اور ستاروں کو لپیٹ کر بے نور کر کے…

مکمل تفسیر پڑھیں