سورۃ الشعراء ۲۶:۸۱

۲۶:۸۱

وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ

رومن تلفظ

wa-alladhī yumītunī thumma yuḥ'yīni

Maulana Muhammad Junagarhi

اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۷۹

    وہی ہے جو مجھے کھلاتا پلاتا ہے.

  2. ۲۶:۸۰

    اور جب میں بیمار پڑ جاؤں تو مجھے شفا عطا فرماتا ہے.

  3. ۲۶:۸۱

    اور وہی مجھے مار ڈالے گا پھر زنده کردے گا

  4. ۲۶:۸۲

    اور جس سے امید بندھی ہوئی ہے کہ وه روز جزا میں میرے گناہوں کو بخش دے گا.

  5. ۲۶:۸۳

    اے میرے رب! مجھے قوت فیصلہ عطا فرما اور مجھے نیک لوگوں میں ملا دے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

خلیل اللہ کی تعریف ٭٭ حضرت خلیل اللہ علیہ السلام اپنے رب کی صفتیں بیان فرماتے ہیں کہ ”میں تو ان اوصاف والے رب کا ہی عابد ہوں۔ اس کے سوا اور کسی کی عبادت نہیں کرونگا۔ پہلا وصف یہ کہ وہ میرا خالق ہے اسی نے اندازہ مقرر کیا ہے اور وہی مخلوقات کی اس کی طرف رہبری کرتا ہے۔ دوسرا وصف یہ کہ وہ ہادی حقیقی ہے جسے چاہتا ہے اپنی راہ مستقیم پر چلاتا ہے جسے چاہتا ہے اسے غلط راہ پر لگا دیتا ہے۔ تیسر وصف میرے رب کا یہ ہے کہ وہ رازق ہے آسمان و زمین کے تمام اسباب…

مکمل تفسیر پڑھیں