سورۃ الشعراء ۲۶:۷۶

۲۶:۷۶

أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ

رومن تلفظ

antum waābāukumu l-aqdamūna

Maulana Muhammad Junagarhi

تم اور تمہارے اگلے باپ دادا، وه سب میرے دشمن ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۷۴

    انہوں نے کہا یہ (ہم کچھ نہیں جانتے) ہم تو اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا.

  2. ۲۶:۷۵

    آپ نے فرمایا کچھ خبر بھی ہے جنہیں تم پوج رہے ہو.

  3. ۲۶:۷۶

    تم اور تمہارے اگلے باپ دادا، وه سب میرے دشمن ہیں.

  4. ۲۶:۷۷

    بجز سچے اللہ تعالیٰ کے جو تمام جہان کا پالنہار ہے.

  5. ۲۶:۷۸

    جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور وہی میری رہبری فرماتا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ابراہیم علیہ السلام علامت توحیدی پرستی ٭٭ تمام موحدوں کے باپ اللہ کے بندے اور رسول اور خلیل ابراہیم علیہ افضل التحیۃ والتسلیم کا واقعہ بیان ہو رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم ہو رہا ہے کہ ” آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو یہ واقعہ سنا دیں، تاکہ وہ اخلاص توکل اور اللہ واحد کی عبادت اور شرک اور مشرکین سے بیزاری میں آپ علیہ السلام کی اقتداء کریں۔ آپ علیہ السلام اول دن سے اللہ کی توحید پر قائم تھے اور آخر دن تک اسی توحید پر جمے رہے “۔…

مکمل تفسیر پڑھیں