سورۃ الشعراء ۲۶:۵۷

۲۶:۵۷

فَأَخْرَجْنَـٰهُم مِّن جَنَّـٰتٍ وَعُيُونٍ

رومن تلفظ

fa-akhrajnāhum min jannātin waʿuyūnin

Maulana Muhammad Junagarhi

بالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۵۵

    اور اس پر یہ ہمیں سخت غضب ناک کر رہے ہیں.

  2. ۲۶:۵۶

    اور یقیناً ہم بڑی جماعت ہیں ان سے چوکنا رہنے والے.

  3. ۲۶:۵۷

    بالآخر ہم نےانہیں باغات سے اور چشموں سے.

  4. ۲۶:۵۸

    اور خزانوں سے۔ اور اچھے اچھے مقامات سے نکال باہر کیا.

  5. ۲۶:۵۹

    اسی طرح ہوا اور ہم نےان (تمام) چیزوں کا وارث بنی اسرائیل کو بنا دیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب محض ذلیل کمین اور قلیل لوگ ہیں ہر وقت ان سے ہمیں کوفت ہوتی رہتی ہے تکلیف پہنچتی رہتی ہے۔ اور پھر ہر وقت ہمیں ان کی طرف سے دغدغہ ہی لگا رہتا ہے یہ معنی «حَاذِرُوْنَ» کی قرأت پر ہیں سلف کی ایک جماعت نے اسے «حَذِرُوْنَ» بھی پڑھا ہے یعنی ہم ہتھیار بند ہیں۔ میں ارادہ کر چکا ہوں کہ اب انہیں ان کی سرکشی کا مزہ چکھا دوں۔ ان سب کو ایک ساتھ گھیر گھار کر گاجر مولی کی طرح کاٹ ڈال دوں۔ اللہ کی شان یہی بات اسی پر لوٹ پڑی اور وہ مع اپنی قوم اور لاؤ لشکر کے…

مکمل تفسیر پڑھیں