يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
yatūka bikulli saḥḥārin ʿalīmin
جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
yatūka bikulli saḥḥārin ʿalīmin
جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ
یہ تو چاہتا ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سر زمین سے ہی نکال دے، بتاؤ اب تم کیا حکم دیتے ہو.
قَالُوٓا أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَـٰشِرِينَ
ان سب نے کہا آپ اسے اور اس کے بھائی کو مہلت دیجئے اور تمام شہروں میں ہرکارے بھیج دیجئے.
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍ
جو آپ کے پاس ذی علم جادو گروں کو لے آئیں.
فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَـٰتِ يَوْمٍ مَّعْلُومٍ
پھر ایک مقرر دن کے وعدے پر تمام جادوگر جمع کیے گئے.
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ
اور عام لوگوں سے بھی کہہ دیا گیا کہ تم بھی مجمع میں حاضر ہوجاؤ گے؟
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
فرعون اور موسیٰ علیہ السلام کا مباحثہ ٭٭ جب مباحثے میں فرعون ہارا دلیل و بیان میں غالب نہ آسکا تو قوت و طاقت کا مظاہرہ کرنے لگا اور سطوت و شوکت سے حق کو دبانے کا ارادہ کیا اور کہنے لگا کہ موسیٰ (علیہ السلام) میرے سوا کسی اور کو معبود بنائے گا تو جیل میں سڑا سڑا کر تیری جان لے لونگا۔ موسیٰ علیہ السلام بھی چونکہ وعظ ونصیحت کر ہی چکے تھے آپ علیہ السلام نے بھی ارادہ کیا کہ میں بھی اسے اور اس کی قوم کو دوسری طرح قائل کروں تو فرمانے لگے ”کیوں جی میں…
مکمل تفسیر پڑھیں