سورۃ الشعراء ۲۶:۲۲۲

۲۶:۲۲۲

تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍ

رومن تلفظ

tanazzalu ʿalā kulli affākin athīmin

Maulana Muhammad Junagarhi

وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۲۲۰

    وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.

  2. ۲۶:۲۲۱

    کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.

  3. ۲۶:۲۲۲

    وه ہر ایک جھوٹے گنہگار پر اترتے ہیں.

  4. ۲۶:۲۲۳

    (اچٹتی) ہوئی سنی سنائی پہنچا دیتے ہیں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہیں.

  5. ۲۶:۲۲۴

    شاعروں کی پیروی وه کرتے ہیں جو بہکے ہوئے ہوں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

شیاطین اور جادوگر ٭٭ مشرکین کہا کرتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا یہ قرآن برحق نہیں۔ اس نے اس کو خود گھڑلیا ہے یا اس کے پاس جنوں کا کوئی سردار آتا ہے جو اسے یہ سکھا جاتا ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اس اعتراض سے پاک کیا اور ثابت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جس قرآن کو لائے ہیں وہ اللہ کا کلام ہے اسی کا اتارا ہوا ہے۔ بزرگ امین طاقتور فرشتہ اسے لایا ہے۔ یہ کسی شیطان یا جن کی طرف سے نہیں شیاطین تو تعلیم…

مکمل تفسیر پڑھیں