سورۃ الشعراء ۲۶:۲۱۹

۲۶:۲۱۹

وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّـٰجِدِينَ

رومن تلفظ

wataqallubaka fī l-sājidīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۲۱۷

    اپنا پورا بھروسہ غالب مہربان اللہ پر رکھ.

  2. ۲۶:۲۱۸

    جو تجھے دیکھتا رہتا ہے جبکہ تو کھڑا ہوتا ہے.

  3. ۲۶:۲۱۹

    اور سجده کرنے والوں کے درمیان تیرا گھومنا پھرنا بھی.

  4. ۲۶:۲۲۰

    وه بڑا ہی سننے واﻻ اور خوب ہی جاننے واﻻ ہے.

  5. ۲۶:۲۲۱

    کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس پر اترتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

مستحق سزا لوگوں سے الگ ہو جاؤ ٭٭ خود اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے خطاب کر کے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ” صرف میری ہی عبادت کر۔ میرے ساتھ کسی کو شریک نہ کر جو بھی ایسا کرے گا وہ ضرور مستحق سزا ہے۔ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ہوشیار کر دے کہ بجز ایمان کے کوئی چیز نجات دہندہ نہیں “۔ پھر حکم دیتا ہے کہ ” موحد متبع سنت لوگوں سے فروتنی کے ساتھ ملتا جلتا رہ۔ اور جو بھی میرے حکم نہ مانے خواہ کوئی ہو تو اس سے بے تعلق ہو جا۔ اور اپنی بیزاری کا اظہار کر…

مکمل تفسیر پڑھیں