سورۃ الشعراء ۲۶:۲۱۲

۲۶:۲۱۲

إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ

رومن تلفظ

innahum ʿani l-samʿi lamaʿzūlūna

Maulana Muhammad Junagarhi

بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۲۱۰

    اس قرآن کو شیطان نہیں ﻻئے.

  2. ۲۶:۲۱۱

    نہ وه اس کے قابل ہیں، نہ انہیں اس کی طاقت ہے.

  3. ۲۶:۲۱۲

    بلکہ وه تو سننے سے بھی محروم کردیے گئے ہیں.

  4. ۲۶:۲۱۳

    پس تو اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار کہ تو بھی سزا پانے والوں میں سے ہوجائے.

  5. ۲۶:۲۱۴

    اپنے قریبی رشتہ والوں کو ڈرا دے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

یہ کتاب عزیز ٭٭ ” یہ کتاب عزیز جس کے آس پاس بھی باطل پھٹک نہیں سکتا جو حکیم و حمید اللہ کی طرف سے اتری ہے جس کو روح الامین جو قوت وطاقت والے ہیں لے کر آئیں ہیں اسے شیاطین نہیں لائے “ ۔ پھر ان کے نہ لانے پر تین وجوہات بیان کی گئیں، ایک تو یہ کہ وہ اس کے لائق نہیں۔ ان کا کام مخلوق کو بہکانا ہے نہ کہ راہ راست پر لانا۔ «الْأَمْر بِالْمَعْرُوفِ» اور «وَالنَّهْي عَنْ الْمُنْكَر» جو اس کتاب کی شان ہے اس کے سراسر خلاف ہے۔ یہ نور یہ ہدایت ہے یہ برہان ہے…

مکمل تفسیر پڑھیں