سورۃ الشعراء ۲۶:۲۰۷

۲۶:۲۰۷

مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا يُمَتَّعُونَ

رومن تلفظ

mā aghnā ʿanhum mā kānū yumattaʿūna

Maulana Muhammad Junagarhi

تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۲۰۵

    اچھا یہ بھی بتاؤ کہ اگر ہم نے انہیں کئی سال بھی فائده اٹھانے دیا.

  2. ۲۶:۲۰۶

    پھر انہیں وه عذاب آ لگا جن سے یہ دھمکائے جاتے تھے.

  3. ۲۶:۲۰۷

    تو جو کچھ بھی یہ برتتے رہے اس میں سے کچھ بھی فائده نہ پہنچا سکے گا.

  4. ۲۶:۲۰۸

    ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا ہے مگر اسی حال میں کہ اس کے لیے ڈرانے والے تھے.

  5. ۲۶:۲۰۹

    نصیحت کے طور پر اور ہم ﻇلم کرنے والے نہیں ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

کفر و انکار ٭٭ تکذیب وکفر انکار وعدم تسلیم کو ان مجرموں کے دل میں بٹھا دیا ہے۔ یہ جب تک عذاب اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں ایمان نہیں لائیں گے۔ اس وقت اگر ایمان لائے بھی تو محض بے سود ہو گا ان پر لعنت برس چکی ہو گی۔ برائی مل چکی ہوگی۔ نہ پچھتانا کام آئے نہ معذرت نفع دے۔ عذاب اللہ آئیں گے اور اچانک ان کی بے خبری میں ہی آ جائیں گے اس وقت ان کی تمنائیں اگر ذرا سی بھی مہلت پائیں تو نیک بن جائیں بے سود ہونگی۔ ایک انہی پر کیا موقوف ہے ہر ظالم، فاجر،…

مکمل تفسیر پڑھیں