سورۃ الشعراء ۲۶:۱۸۴

۲۶:۱۸۴

وَٱتَّقُوا ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ

رومن تلفظ

wa-ittaqū alladhī khalaqakum wal-jibilata l-awalīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۸۲

    اور سیدھی صحیح ترازو سے توﻻ کرو.

  2. ۲۶:۱۸۳

    لوگوں کو ان کی چیزیں کمی سے نہ دو بے باکی کے ساتھ زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو.

  3. ۲۶:۱۸۴

    اس اللہ کا خوف رکھو جس نے خود تمہیں اور اگلی مخلوق کو پیدا کیا ہے.

  4. ۲۶:۱۸۵

    انہوں نے کہا تو تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا جاتا ہے.

  5. ۲۶:۱۸۶

    اور تو تو ہم ہی جیسا ایک انسان ہے اور ہم تو تجھے جھوٹ بولنے والوں میں سے ہی سمجھتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ڈنڈی مار قوم ٭٭ حضرت شعیب علیہ السلام اپنی قوم کو ناپ تول درست کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ ڈنڈی مارنے اور ناپ تول میں کمی کرنے سے روکتے ہیں اور فرماتے ہیں کہ ”جب کسی کو کوئی شے ناپ کر دو تو پورا پیمانہ بھر کر دو اس کے حق سے کم نہ کرو۔ اسی طرح دوسرے سے جب لو تو زیادہ لینے کی کوشش اور تدبیر نہ کرو۔ یہ کیا کہ لینے کے وقت پورا لو اور دینے کے وقت کم دو؟ لین دین دونوں صاف اور پورا رکھو۔ ترازو اچھی رکھو جس میں تول صحیح آئے بٹے بھی پورے رکھو تول میں عدل…

مکمل تفسیر پڑھیں