سورۃ الشعراء ۲۶:۱۷۶

۲۶:۱۷۶

كَذَّبَ أَصْحَـٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ

رومن تلفظ

kadhaba aṣḥābu al'aykati l-mur'salīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۷۴

    یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے.

  2. ۲۶:۱۷۵

    بیشک تیرا پروردگار وہی ہے غلبے واﻻ مہربانی واﻻ.

  3. ۲۶:۱۷۶

    اَیکہ والوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا

  4. ۲۶:۱۷۷

    جبکہ ان سے شعیب (علیہ السلام) نے کہاکہ کیا تمہیں ڈر خوف نہیں؟

  5. ۲۶:۱۷۸

    میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

شیعب علیہ السلام ٭٭ یہ لوگ مدین کے رہنے والے تھے۔ شعیب علیہ السلام بھی ان ہی میں تھے آپ علیہ السلام کو ان کا بھائی صرف اس لیے نہیں کہا گیا کہ اس آیت میں ان لوگوں کی نسبت ایکہ کی طرف کی ہے۔ جسے یہ لوگ پوجتے تھے۔ ایکہ ایک درخت تھا یہی وجہ ہے کہ جیسے اور نبیوں کی ان کی امتوں کا بھائی فرمایا گیا انہیں ان کا بھائی نہیں کہا گیا ورنہ یہ لوگ بھی انہی کی قوم میں سے تھے۔ بعض لوگ جن کے ذہن کی رسائی اس نکتے تک نہیں ہوئی وہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ آپ کی قوم میں…

مکمل تفسیر پڑھیں