سورۃ الشعراء ۲۶:۱۷۱

۲۶:۱۷۱

إِلَّا عَجُوزًا فِى ٱلْغَـٰبِرِينَ

رومن تلفظ

illā ʿajūzan fī l-ghābirīna

Maulana Muhammad Junagarhi

بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۶۹

    میرے پروردگار! مجھے اور میرے گھرانے کو اس (وبال) سے بچالے جو یہ کرتے ہیں.

  2. ۲۶:۱۷۰

    پس ہم نے اسے اور اس کے متعلقین کو سب کو بچالیا.

  3. ۲۶:۱۷۱

    بجز ایک بڑھیا کے کہ وه پیچھے ره جانے والوں میں ہوگئی.

  4. ۲۶:۱۷۲

    پھر ہم نے باقی اور سب کو ہلاک کر دیا.

  5. ۲۶:۱۷۳

    اور ہم نے ان پر ایک خاص قسم کا مینہ برسایا، پس بہت ہی برا مینہ تھا جو ڈرائے گئے ہوئے لوگوں پر برسا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہم جنسی پرستی کا شکار ٭٭ لوط نبی علیہ السلام نے اپنی قوم کو ان کی خاص بدکاری سے روکا کہ تم مردوں کے پاس شہوت سے نہ آؤ۔ ہاں اپنی حلال بیویوں سے اپنی خواہش پوری کر جنہیں اللہ نے تمہارے لیے جوڑا بنا دیا ہے۔ رب کی مقرر حدوں کا ادب واحترام کرو۔ اس کا جواب ان کے پاس یہی تھا کہ اے لوط علیہ السلام اگر تو باز نہ آیا تو ہم تجھے جلا وطن کر دیں گے انہوں نے آپس میں مشورہ کیا کہ ان پاکبازوں لوگوں کو تو الگ کر دو۔ یہ دیکھ کر آپ علیہ السلام نے ان سے بیزاری اور…

مکمل تفسیر پڑھیں