سورۃ الشعراء ۲۶:۱۶۲

۲۶:۱۶۲

إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ

رومن تلفظ

innī lakum rasūlun amīnun

Maulana Muhammad Junagarhi

میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۶۰

    قوم لوط نے بھی نبیوں کو جھُٹلایا.

  2. ۲۶:۱۶۱

    ان سے ان کے بھائی لوط (علیہ السلام) نے کہا کیا تم اللہ کا خوف نہیں رکھتے؟

  3. ۲۶:۱۶۲

    میں تمہاری طرف امانت دار رسول ہوں.

  4. ۲۶:۱۶۳

    پس تم اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

  5. ۲۶:۱۶۴

    میں تم سے اس پر کوئی بدلہ نہیں مانگتا میرا اجر تو صرف اللہ تعالیٰ پر ہے جو تمام جہان کا رب ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

لوط علیہ السلام اور ان کی قوم ٭٭ اب اللہ تعالیٰ اپنے بندے اور رسول لوط علیہ السلام کا قصہ بیان فرما رہا ہے۔ ان کا نام لوط بن ہاران بن آزر تھا۔ یہ ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام کے بھتیجے تھے۔ انہیں اللہ تعالیٰ نے ابراہیم علیہ السلام کی حیات میں بہت بڑی امت کی طرف بھیجا تھا۔ یہ لوگ سدوم اور اس کے پاس بستے تھے بالآخر یہ بھی اللہ کے عذابوں میں پکڑے گئے سب کے سب ہلاک ہوئے اور ان کی بستیوں کی جگہ ایک جھیل سڑے ہوئے گندے کھاری پانی کی باقی رہ گئی۔ یہ اب…

مکمل تفسیر پڑھیں