سورۃ الشعراء ۲۶:۱۵۳

۲۶:۱۵۳

قَالُوٓا إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ

رومن تلفظ

qālū innamā anta mina l-musaḥarīna

Maulana Muhammad Junagarhi

وه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۵۱

    بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آجاؤ.

  2. ۲۶:۱۵۲

    جو ملک میں فساد پھیلا رہے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے.

  3. ۲۶:۱۵۳

    وه بولے کہ بس تو ان میں سے ہے جن پر جادو کردیا گیا ہے.

  4. ۲۶:۱۵۴

    تو تو ہم جیسا ہی انسان ہے۔ اگر تو سچوں سے ہے تو کوئی معجزه لے آ.

  5. ۲۶:۱۵۵

    آپ نے فرمایا یہ ہے اونٹنی، پانی پینے کی ایک باری اس کی اور ایک مقرره دن کی باری پانی پینے کی تمہاری.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

نبی کا اپنے آپ سے تقابل ٭٭ ثمودیوں نے اپنے نبی کو جواب دیا کہ تجھ پر تو کسی نے جادو کر دیا ہے گو ایک معنی یہ بھی کئے گئے کہ تو مخلوق میں سے ہے اور اس کی دلیل میں عربی کا ایک شعر بھی پیش کیا جاتا ہے لیکن ظاہر معنی پہلے ہی ہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ تو تو ہم جیسا ایک انسان ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ ہم میں سے تو کسی پر وحی نہ آئے اور تجھ پر آ جائے کچھ نہیں یہ صرف بناوٹ ہے ایک خود ساختہ ڈرامہ ہے محض جھوٹ اور صاف طوفان ہے اچھا ہم کہتے ہیں اگر تو…

مکمل تفسیر پڑھیں