سورۃ الشعراء ۲۶:۱۴۹

۲۶:۱۴۹

وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًا فَـٰرِهِينَ

رومن تلفظ

watanḥitūna mina l-jibāli buyūtan fārihīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۴۷

    یعنی ان باغوں اور ان چشموں.

  2. ۲۶:۱۴۸

    اور ان کھیتوں اور ان کھجوروں کے باغوں میں جن کے شگوفے نرم و نازک ہیں.

  3. ۲۶:۱۴۹

    اور تم پہاڑوں کو تراش تراش کر پر تکلف مکانات بنا رہے ہو.

  4. ۲۶:۱۵۰

    پس اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو.

  5. ۲۶:۱۵۱

    بے باک حد سے گزر جانے والوں کی اطاعت سے باز آجاؤ.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

صالح علیہ السلام کی باغی قوم ٭٭ حضرت صالح علیہ السلام اپنی قوم میں وعظ فرما رہے ہیں انہیں اللہ کی نعمتیں یاد دلا رہے ہیں اور اس کے عذابوں سے متنبہ فرما رہے ہیں کہ ”وہ اللہ جو تمہیں یہ کشادہ روزیاں دے رہا ہے جس نے تمہارے لیے باغات اور چشمے کھیتیاں اور پھل پھول مہیا فرمادئیے ہیں امن چین سے تمہاری زندگی کے ایام پورے کر رہے ہیں تم اس کی نافرمانیاں کرکے انہی نعمتوں میں اور اسی امن وامان میں نہیں چھوڑے جا سکتے۔ ان باغات اور ان دریاؤں میں ان کھیتوں میں…

مکمل تفسیر پڑھیں