سورۃ الشعراء ۲۶:۱۳۳

۲۶:۱۳۳

أَمَدَّكُم بِأَنْعَـٰمٍ وَبَنِينَ

رومن تلفظ

amaddakum bi-anʿāmin wabanīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۳۱

    اللہ سے ڈرو اور میری پیروی کرو.

  2. ۲۶:۱۳۲

    اس سے ڈرو جس نے ان چیزوں سے تمہاری امداد کی جنہیں تم جانتے ہو.

  3. ۲۶:۱۳۳

    اس نے تمہاری مدد کی مال سے اور اوﻻد سے.

  4. ۲۶:۱۳۴

    باغات سے اور چشموں سے.

  5. ۲۶:۱۳۵

    مجھے تو تمہاری نسبت بڑے دن کےعذاب کا اندیشہ ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہود علیہ السلام اور ان کی قوم ٭٭ حضرت ہود علیہ السلام کا قصہ بیان ہو رہا ہے کہ انہوں نے عادیوں کو جو احقاف کے رہنے والے تھے اللہ کی طرف بلایا۔ احقاف ملک یمن میں حضر موت کے پاس ریتلی پہاڑیوں کے قریب ہے ان کا زمانہ نوح علیہ السلام کے بعد کا ہے۔ سورۃ الاعراف میں بھی ان کا ذکر گزر چکا ہے کہ انہیں قوم نوح کا جانشین بنایا گیا اور انہیں بہت کچھ کشادگی اور وسعت دی گئی۔ ڈیل ڈول دیا بڑی قوت طاقت دی پورے مال اولاد کھیت باغات پھل اور اناج دیا۔ بکثرت دولت…

مکمل تفسیر پڑھیں