سورۃ الشعراء ۲۶:۱۲۱

۲۶:۱۲۱

إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَةً ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ

رومن تلفظ

inna fī dhālika laāyatan wamā kāna aktharuhum mu'minīna

Maulana Muhammad Junagarhi

یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۱۹

    چنانچہ ہم نے اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھری ہوئی کشتی میں (سوار کراکر) نجات دے دی.

  2. ۲۶:۱۲۰

    بعد ازاں باقی کے تمام لوگوں کو ہم نے ڈبو دیا.

  3. ۲۶:۱۲۱

    یقیناً اس میں بہت بڑی عبرت ہے۔ ان میں سے اکثر لوگ ایمان ﻻنے والے تھے بھی نہیں.

  4. ۲۶:۱۲۲

    اور بیشک آپ کا پروردگار البتہ وہی ہے زبردست رحم کرنے واﻻ.

  5. ۲۶:۱۲۳

    عادیوں نے بھی رسولوں کو جھٹلایا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تذکرہ نوح علیہ السلام ٭٭ لمبی مدت تک جناب نوح علیہ السلام ان میں رہے دن رات چھپے کھلے انہیں اللہ کی راہ کی دعوت دیتے رہے لیکن جوں جوں آپ علیہ السلام اپنی نیکی میں بڑھتے گئے وہ اپنی بدی میں سوار ہوتے گئے بالآخر زور باندھتے باندھتے صاف کہہ دیا کہ ”اگر اب ہمیں اپنے دین کی دعوت دی تو ہم تجھ پر پتھراؤ کر کے تیری جان لے لیں گے۔‏“ آپ علیہ السلام کے ہاتھ بھی جناب باری میں اٹھ گئے قوم کی تکذیب کی شکایت آسمان کی طرف بلند ہوئی۔ اور آپ نے فتح کی دعا کی…

مکمل تفسیر پڑھیں