سورۃ الشعراء ۲۶:۱۲

۲۶:۱۲

قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ

رومن تلفظ

qāla rabbi innī akhāfu an yukadhibūni

Maulana Muhammad Junagarhi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۱۰

    اور جب آپ کے رب نے موسیٰ (علیہ السلام) کو آواز دی کہ تو ﻇالم قوم کے پاس جا.

  2. ۲۶:۱۱

    قوم فرعون کے پاس، کیا وه پرہیزگاری نہ کریں گے.

  3. ۲۶:۱۲

    موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا میرے پروردگار! مجھے تو خوف ہے کہ کہیں وه مجھے جھٹلا (نہ) دیں.

  4. ۲۶:۱۳

    اور میرا سینہ تنگ ہو رہا ہے میری زبان چل نہیں رہی پس تو ہارون کی طرف بھی وحی بھیج.

  5. ۲۶:۱۴

    اور ان کا مجھ پر میرے ایک قصور کا (دعویٰ) بھی ہے مجھے ڈر ہے کہ کہیں وه مجھے مار نہ ڈالیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

موسیٰ علیہ السلام اور اللہ جل شانہ کے مکالمات ٭٭ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے اور اپنے رسول اور اپنے کلیم موسیٰ علیہ الصلٰوۃ والتسلیم کو جو حکم دیا تھا اسے بیان فرما رہے ہیں کہ ” طور کے دائیں طرف سے آپ علیہ السلام کو آواز دی آپ علیہ السلام سے سرگوشیاں کیں آپ علیہ السلام کو اپنا رسول اور برگزیدہ بنایا اور آپ علیہ السلام کو فرعون اور اس کی قوم کی طرف بھیجا جو ظلم پر کمربستہ تھے۔ اور اللہ کا ڈر اور پرہیزگاری نام کو بھی ان میں نہیں رہی تھی “۔ موسیٰ علیہ…

مکمل تفسیر پڑھیں