سورۃ الشعراء ۲۶:۱۰۰

۲۶:۱۰۰

فَمَا لَنَا مِن شَـٰفِعِينَ

رومن تلفظ

famā lanā min shāfiʿīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۶:۹۸

    جبکہ تمہیں رب العالمین کے برابر سمجھ بیٹھے تھے.

  2. ۲۶:۹۹

    اور ہمیں تو سوا ان بدکاروں کے کسی اور نے گمراه نہیں کیا تھا.

  3. ۲۶:۱۰۰

    اب تو ہمارا کوئی سفارشی بھی نہیں.

  4. ۲۶:۱۰۱

    اور نہ کوئی (سچا) غم خوار دوست.

  5. ۲۶:۱۰۲

    اگر کاش کہ ہمیں ایک مرتبہ پھر جانا ملتا تو ہم پکے سچے مومن بن جاتے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

نیک لوگ اور جنت ٭٭ جن لوگوں نے نیکیاں کی تھیں برائیوں سے بچے تھے جنت اس دن ان کے پاس ہی ان کے سامنے ہی زیب و زینت کے ساتھ موجود ہو گی۔ اور سرکشوں کے لیے اسی طرح جہنم ظاہر ہوگی اس میں سے ایک گردن نکل کھڑی ہوگی جو گنہگاروں کی طرف غضبناک تیوروں سے نظر ڈالے گی اور اس طرح شور مچائے گی کہ دل اڑ جائیں گے اور مشرکوں سے ڈانٹ ڈپٹ کے ساتھ فرمایا جائے گا کہ ” تمہارے معبودان باطل جنہیں تم اللہ کے سوا پوجتے تھے کہاں ہیں۔ کیا وہ تمہاری کچھ مدد کرتے ہیں؟ یا خود…

مکمل تفسیر پڑھیں