سورۃ الصافات ۳۷:۹۳

۳۷:۹۳

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًۢا بِٱلْيَمِينِ

رومن تلفظ

farāgha ʿalayhim ḍarban bil-yamīni

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۹۱

    آپ (چﭗ چپاتے) ان کے معبودوں کے پاس گئے اور فرمانے لگے تم کھاتے کیوں نہیں؟

  2. ۳۷:۹۲

    تمہیں کیا ہو گیا کہ بات تک نہیں کرتے ہو.

  3. ۳۷:۹۳

    پھر تو (پوری قوت کے ساتھ) دائیں ہاتھ سے انہیں مارنے پر پل پڑے.

  4. ۳۷:۹۴

    وه (بت پرست) دوڑے بھاگے آپ کی طرف متوجہ ہوئے.

  5. ۳۷:۹۵

    تو آپ نے فرمایا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں (خود) تم تراشتے ہو.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

بت کدہ آذر اور ابراہیم علیہ السلام ٭٭ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنی قوم سے یہ اس لیے فرمایا کہ وہ جب اپنے میلے میں چلے جائیں تو یہ ان کے عبادت خانے میں تنہارہ جائیں اور ان کے بتوں کو توڑ نے کا تنہائی میں موقعہ مل جائے۔ اسی لیے ایک ایسی بات کہی جو درحقیقت سچی بات تھی لیکن ان کی سمجھ میں جو مطلب اس کا آیا اس سے آپ علیہ السلام نے اپنا دینی کام نکال لیا۔ وہ تو اپنے اعتقاد کے موجب ابراہیم علیہ السلام کو سچ مچ بیمار سمجھ بیٹھے اور انہیں چھوڑ کر…

مکمل تفسیر پڑھیں