سورۃ الصافات ۳۷:۷۴

۳۷:۷۴

إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ

رومن تلفظ

illā ʿibāda l-lahi l-mukh'laṣīna

Maulana Muhammad Junagarhi

سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۷۲

    جن میں ہم نے ڈرانے والے (رسول) بھیجے تھے.

  2. ۳۷:۷۳

    اب تو دیکھ لے کہ جنہیں دھمکایا گیا تھا ان کا انجام کیسا کچھ ہوا.

  3. ۳۷:۷۴

    سوائے اللہ کے برگزیده بندوں کے.

  4. ۳۷:۷۵

    اور ہمیں نوح (علیہ السلام) نے پکارا تو (دیکھ لو) ہم کیسے اچھے دعا قبول کرنے والے ہیں.

  5. ۳۷:۷۶

    ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو اس زبردست مصیبت سے بچا لیا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سابقہ امتیں ٭٭ گذشتہ امتوں میں بھی اکثر لوگ گم کردہ راہ پر تھے اللہ کے ساتھ شریک کرتے تھے۔ ان میں بھی اللہ کے رسول آئے تھے۔ جنہوں نے انہیں ہوشیار کر دیا تھا اور ڈرا دھمکا دیا تھا اور بتلا دیا تھا کہ ان کے شرک و کفر اور تکذیب رسول سے بری طرح اللہ تعالیٰ ناراض ہے۔ اور اگر وہ باز نہ آئے تو انہیں عذاب ہوں گے۔ پھر بھی جب انہوں نے نبیوں کی نہ مانی اپنی برائی سے باز نہ آئے تو دیکھ لو کہ ان کا کیا انجام ہوا؟ تہس نہس کر دئیے گئے تباہ برباد کر دئیے گئے۔…

مکمل تفسیر پڑھیں