سورۃ الصافات ۳۷:۶۶

۳۷:۶۶

فَإِنَّهُمْ لَـَٔاكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِـُٔونَ مِنْهَا ٱلْبُطُونَ

رومن تلفظ

fa-innahum laākilūna min'hā famāliūna min'hā l-buṭūna

Maulana Muhammad Junagarhi

(جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۶۴

    بے شک وه درخت جہنم کی جڑ میں سے نکلتا ہے.

  2. ۳۷:۶۵

    جس کے خوشے شیطانوں کے سروں جیسے ہوتے ہیں.

  3. ۳۷:۶۶

    (جہنمی) اسی درخت سے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے.

  4. ۳۷:۶۷

    پھر اس پر گرم جلتے جلتے پانی کی ملونی ہوگی.

  5. ۳۷:۶۸

    پھر ان سب کا لوٹنا جہنم کی (آگ کے ڈھیرکی) طرف ہوگا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

زقوم اور طوبی ٭٭ جنت کی نعمتوں کا بیان فرما کر فرماتا ہے کہ ” اب لوگ خود فیصلہ کر لیں کہ وہ جگہ اور وہ نعمتیں بہتر ہیں؟ یا زقوم کا درخت جو دوزخیوں کا کھانا ہے “۔ ممکن ہے اس سے مراد خاص ایک ہی درخت ہو اور وہ تمام جہنم میں پھیلا ہوا ہو، جیسے طوبیٰ کا ایک درخت ہے جو جنت کے ایک ایک محل میں پہنچا ہوا ہے۔ اور ممکن ہے کہ مراد زقوم کے درخت کی جنس ہو اس کی تائید آیت «لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍ» [56-الواقعة:52] ‏، سے بھی ہوتی ہے۔ ” ہم نے اسے…

مکمل تفسیر پڑھیں