سورۃ الصافات ۳۷:۶۱

۳۷:۶۱

لِمِثْلِ هَـٰذَا فَلْيَعْمَلِ ٱلْعَـٰمِلُونَ

رومن تلفظ

limith'li hādhā falyaʿmali l-ʿāmilūna

Maulana Muhammad Junagarhi

ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۵۹

    بجز پہلی ایک موت کے، اور نہ ہم عذاب کیے جانے والے ہیں.

  2. ۳۷:۶۰

    پھر تو (ﻇاہر بات ہے کہ) یہ بڑی کامیابی ہے.

  3. ۳۷:۶۱

    ایسی (کامیابی) کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے.

  4. ۳۷:۶۲

    کیا یہ مہمانی اچھی ہے یا سینڈھ (زقوم) کا درخت؟

  5. ۳۷:۶۳

    جسے ہم نے ﻇالموں کے لئے سخت آزمائش بنا رکھا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

محسن مقروض ٭٭ جب جنتی موج مزے اڑاتے ہوئے، بے فکری اور فارغ البالی کے ساتھ جنت کے بلند و بالا خاتون میں عیش وعشرت کے ساتھ آپس میں مل جل کر تختوں پر تکئے لگائے بیٹھے ہوں گے ہزارہا پری جمال خدام سلیقہ شعاری سے کمربستہ خدمت پر مامور ہوں گے حکم احکام دے رہے ہوں گے قسم قسم کے کھانے پینے پہننے اوڑھنے اور طرح طرح کی لذتوں سے فائدہ مندی حاصل کرنے میں مصروف ہوں گے۔ دور شراب طہور چل رہا ہو گا وہاں باتوں ہی باتوں میں یہ ذکر نکل آئے گا کہ دنیا میں کیا کیا…

مکمل تفسیر پڑھیں