سورۃ الصافات ۳۷:۵

۳۷:۵

رَّبُّ ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ ٱلْمَشَـٰرِقِ

رومن تلفظ

rabbu l-samāwāti wal-arḍi wamā baynahumā warabbu l-mashāriqi

Maulana Muhammad Junagarhi

آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۳

    پھر ذکر اللہ کی تلاوت کرنے والوں کی.

  2. ۳۷:۴

    یقیناً تم سب کا معبود ایک ہی ہے.

  3. ۳۷:۵

    آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی تمام چیزوں اور مَشرقوں کا رب وہی ہے.

  4. ۳۷:۶

    ہم نے آسمان دنیا کو ستاروں کی زینت سے آراستہ کیا.

  5. ۳۷:۷

    اور حفاﻇت کی سرکش شیطان سے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

تفسیر سورۃ الصافات: سنن نسائی میں عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ہلکی نماز پڑھنے کا حکم فرماتے تھے اور آپ ہمیں سورۃ الصافات سے نماز پڑھاتے تھے۔ (سنن نسائی:827،قال الشيخ الألباني:صحیح) فرشتوں کا تذکرہ ٭٭ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ان تینوں قسموں سے مراد فرشتے ہیں۔ اور بھی اکثر حضرات کا یہی قول ہے۔ قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں فرشتوں کی صفیں آسمانوں پر ہیں۔ مسلم میں ہے کہ نبی کریم…

مکمل تفسیر پڑھیں