سورۃ الصافات ۳۷:۱۷۶

۳۷:۱۷۶

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ

رومن تلفظ

afabiʿadhābinā yastaʿjilūna

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۷۴

    اب آپ کچھ دنوں تک ان سے منھ پھیر لیجئے.

  2. ۳۷:۱۷۵

    اور انہیں دیکھتے رہیئے، اور یہ بھی آگے چل کر دیکھ لیں گے.

  3. ۳۷:۱۷۶

    کیا یہ ہمارے عذاب کی جلدی مچا رہے ہیں؟

  4. ۳۷:۱۷۷

    سنو! جب ہمارا عذاب ان کے میدان میں اتر آئے گا اس وقت ان کی جن کو متنبہ کر دیا گیا تھا بڑی بری صبح ہوگی.

  5. ۳۷:۱۷۸

    آپ کچھ وقت تک ان کا خیال چھوڑ دیجئے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

عذاب الٰہی آ کر رہے گا ٭٭ ارشاد باری ہے کہ ہم تو اگلی کتابوں میں بھی لکھ آئے ہیں پہلے نبیوں کی زبانی بھی دنیا کو سنا چکے ہیں کہ دنیا اور آخرت میں ہمارے رسول اور ان کے تابعداروں ہی کا انجام بہتر ہوتا ہے جیسے فرمایا «كَتَبَ اللّٰهُ لَاَغْلِبَنَّ اَنَا وَرُسُلِيْ ۭ اِنَّ اللّٰهَ قَوِيٌّ عَزِيْزٌ» [58-المجادلة:21] ‏، اور فرمایا «اِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنَا وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَيَوْمَ يَقُوْمُ الْاَشْهَادُ» [40-غافر:51]…

مکمل تفسیر پڑھیں