لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
lalabitha fī baṭnihi ilā yawmi yub'ʿathūna
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.
لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
lalabitha fī baṭnihi ilā yawmi yub'ʿathūna
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.
فَٱلْتَقَمَهُ ٱلْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ
تو پھر انہیں مچھلی نے نگل لیا اور وه خود اپنے آپ کو ملامت کرنے لگ گئے.
فَلَوْلَآ أَنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلْمُسَبِّحِينَ
پس اگر یہ پاکی بیان کرنے والوں میں سے نہ ہوتے.
لَلَبِثَ فِى بَطْنِهِۦٓ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ
تو لوگوں کے اٹھائے جانے کے دن تک اس کے پیٹ میں ہی رہتے.
۞ فَنَبَذْنَـٰهُ بِٱلْعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيمٌ
پس انہیں ہم نے چٹیل میدان میں ڈال دیا اور وه اس وقت بیمار تھے.
وَأَنۢبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ
اور ان پر سایہ کرنے واﻻ ایک بیل دار درخت ہم نے اگا دیا.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
واقعہ یونس علیہ السلام ٭٭ حضرت یونس علیہ السلام کا قصہ سورۃ یونس میں بیان ہو چکا ہے۔ بخاری مسلم میں حدیث ہے کہ کسی بندے کو یہ لائق نہیں کہ وہ کہے میں یونس بن متی سے افضل ہوں ۔ [صحیح بخاری:3413] یہ نام ممکن ہے آپ علیہ السلام کی والدہ کا ہو اور ممکن ہے والد کا ہو۔ یہ بھاگ کر مال و اسباب سے لدی ہوئی کشتی پر سوار ہوگئے۔ وہاں قرعہ اندازی ہوئی اور یہ مغلوب ہوگئے کشتی کے چلتے ہی چاروں طرف سے موجیں اٹھیں اور سخت طوفان آیا۔ یہاں تک کہ سب کو اپنی موت کا…
مکمل تفسیر پڑھیں