سورۃ الصافات ۳۷:۱۳۸

۳۷:۱۳۸

وَبِٱلَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ

رومن تلفظ

wabi-al-layli afalā taʿqilūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۳۶

    پھر ہم نے اوروں کو ہلاک کر دیا.

  2. ۳۷:۱۳۷

    اور تم تو صبح ہونے پر ان کی بستیوں کے پاس سے گزرتے ہو.

  3. ۳۷:۱۳۸

    اور رات کو بھی، کیا پھر بھی نہیں سمجھتے؟

  4. ۳۷:۱۳۹

    اور بلاشبہ یونس (علیہ السلام) نبیوں میں سے تھے.

  5. ۳۷:۱۴۰

    جب بھاگ کر پہنچے بھری کشتی پر.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

قوم لوط علیہ السلام ایک عبرت کا مقام ٭٭ اللہ تعالیٰ کے بندے اور اس کے رسول لوط علیہ السلام کا بیان ہو رہا ہے کہ ” انہیں بھی ان کی قوم نے جھٹلایا۔ جس پر اللہ کے عذاب ان پر برس پڑے اور اللہ نے اپنے پیارے لوط علیہ السلام کو مع ان کے گھر والوں کے نجات دے دی۔ لیکن ان کی بیوی غارت ہوئی قوم کے ساتھ ہی ہلاک ہوئی اور ساری قوم بھی تباہ ہوئی۔ قسم قسم کے عذاب ان پر آئے اور جس جگہ وو رہتے تھے وہاں ایک بدبودار اور جھیل بن گئی جس کا پانی بدمزہ بدبو بد رنگ ہے…

مکمل تفسیر پڑھیں