سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
salāmun ʿalā il yāsīna
کہ الیاس پر سلام ہو.
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
salāmun ʿalā il yāsīna
کہ الیاس پر سلام ہو.
إِلَّا عِبَادَ ٱللَّهِ ٱلْمُخْلَصِينَ
سوائے اللہ تعالی کے مخلص بندوں کے.
وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ
ہم نے (الیاس علیہ السلام) کا ذکر خیر پچھلوں میں بھی باقی رکھا.
سَلَـٰمٌ عَلَىٰٓ إِلْ يَاسِينَ
کہ الیاس پر سلام ہو.
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ
ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.*
إِنَّهُۥ مِنْ عِبَادِنَا ٱلْمُؤْمِنِينَ
بیشک وه ہمارے ایمان دار بندوں میں سے تھے.
ماخذ: Tafsir Ibn Kathir
الیاس علیہ السلام ٭٭ بعض کہتے ہیں الیاس نام تھا ادریس علیہ السلام کا۔ وہب کہتے ہیں ان کا سلسلہ نسب یوں ہے الیاس بن نسی بن فحاص بن عبراز بن ہارون بن عمران علیہ السلام۔ خرقیل علیہ السلام کے بعد یہ بنی اسرائیل میں بھیجے گئے تھے وہ لوگ بعل نامی بت کے پجاری بن گئے تھے۔ انہوں نے دعوت اسلام دی ان کے بادشاہ نے ان سے قبول بھی کرلی لیکن پھر مرتد ہو گیا اور لوگ بھی سرکشی پر تلے رہے اور ایمان سے انکار کر دیا۔ آپ علیہ السلام نے ان پر بد دعا کی تین سال تک…
مکمل تفسیر پڑھیں