سورۃ الصافات ۳۷:۱۱۷

۳۷:۱۱۷

وَءَاتَيْنَـٰهُمَا ٱلْكِتَـٰبَ ٱلْمُسْتَبِينَ

رومن تلفظ

waātaynāhumā l-kitāba l-mus'tabīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۱۵

    اور انہیں اور ان کی قوم کو بہت بڑے دکھ درد سے نجات دے دی.

  2. ۳۷:۱۱۶

    اور ان کی مدد کی تو وہی غالب رہے.

  3. ۳۷:۱۱۷

    اور ہم نے انہیں (واضح اور) روشن کتاب دی.

  4. ۳۷:۱۱۸

    اور انہیں سیدھے راستہ پرقائم رکھا.

  5. ۳۷:۱۱۹

    اور ہم نے ان دونوں کے لئے پیچھے آنے والوں میں یہ بات باقی رکھی.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

موسیٰ علیہ السلام پر انعامات الٰہی ٭٭ اللہ تعالیٰ موسیٰ اور ہارون علیہم السلام پر اپنی نعمتیں جتا رہا ہے کہ ” انہیں نبوت دی انہیں مع ان کی قوم کے فرعون جیسے طاقتور دشمن سے نجات دی جس نے انہیں بےطرح پست و ذلیل کر رکھا تھا ان کے بچوں کو کاٹ دیتا تھا ان کی لڑکیوں کو رہنے دیتا تھا ان سے ذلیل مزدوریاں کراتا تھا اور بے حیثیت بنا رکھا تھا۔ ایسے بدترین دشمن کو ان کے دیکھتے ہلاک کیا، انہیں اس پر غالب کر دیا ان کی زمین و زر کے یہ مالک بن گئے۔ پھر موسیٰ کو…

مکمل تفسیر پڑھیں