سورۃ الصافات ۳۷:۱۰۸

۳۷:۱۰۸

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِى ٱلْـَٔاخِرِينَ

رومن تلفظ

wataraknā ʿalayhi fī l-ākhirīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳۷:۱۰۶

    درحقیقت یہ کھلا امتحان تھا.

  2. ۳۷:۱۰۷

    اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ اس کے فدیہ میں دے دیا.

  3. ۳۷:۱۰۸

    اور ہم نے ان کا ذکر خیر پچھلوں میں باقی رکھا.

  4. ۳۷:۱۰۹

    ابراہیم (علیہ السلام) پر سلام ہو.

  5. ۳۷:۱۱۰

    ہم نیکو کاروں کو اسی طرح بدلہ دیتے ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ذبیح اللہ کی بحث اور یہودی روایات ٭٭ خلیل اللہ علیہ السلام جب اپنی قوم کی ہدایت سے مایوس ہو گئے، بڑی بڑی قدرتی نشانیاں دیکھ کر بھی جب انہیں ایمان نصیب نہ ہوا تو آپ علیہ السلام نے ان سے ہٹ جانا پسند فرمایا اور اعلان کر دیا کہ میں اب تم میں سے ہجرت کرجاؤں گا میرا رہنما میرا رب ہے۔ ساتھ ہی اپنے رب سے اپنے ہاں اولاد ہونے کی دعا مانگی تاکہ وہی توحید میں آپ علیہ السلام کا ساتھ دے۔ اسی وقت دعا قبول ہوتی ہے اور ایک بردبار بچے کی بشارت دی جاتی۔ یہ…

مکمل تفسیر پڑھیں