سورۃ الرحمن ۵۵:۵۴

۵۵:۵۴

مُتَّكِـِٔينَ عَلَىٰ فُرُشٍۭ بَطَآئِنُهَا مِنْ إِسْتَبْرَقٍ ۚ وَجَنَى ٱلْجَنَّتَيْنِ دَانٍ

رومن تلفظ

muttakiīna ʿalā furushin baṭāinuhā min is'tabraqin wajanā l-janatayni dānin

Maulana Muhammad Junagarhi

جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۵:۵۲

    ان دونوں جنتوں میں ہر قسم کے میوؤں کی دو قسمیں ہوگی.

  2. ۵۵:۵۳

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  3. ۵۵:۵۴

    جنتی ایسے فرشوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے، اور ان دونوں جنتوں کے میوے بالکل قریب ہوں گے.

  4. ۵۵:۵۵

    پس تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  5. ۵۵:۵۶

    وہاں (شرمیلی) نیچی نگاه والی حوریں ہیں جنہیں ان سے پہلے کسی جن وانس نے ہاتھ نہیں لگایا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

جنت یافتہ لوگ ٭٭ جنتی لوگ بےفکری سے تکئيے لگائے ہوئے ہوں گے، خواہ لیٹے ہوئے ہوں خواہ باآرام بیٹھے ہوئے تکیہ سے لگے ہوئے ہوں، ان کے بچھاؤنے بھی اتنے بڑھیا ہوں گے کہ ان کے اندر کا استر بھی دبیز اور خالص زرین ریشم کا ہو گا، پھر اوپر کا ابرا کچھ ایسا ہو گا، اسے تم خود سوچ لو۔ مالک بن دینار اور سفیان ثوری رحمہ اللہ علیہم فرماتے ہیں استر کا یہ حال ہے اور ابرا تو محض نورانی ہو گا- جو سراسر اظہار رحمت و نور ہو گا۔ پھر اس پر بہترین گلکاریاں ہوں گی، جنہیں…

مکمل تفسیر پڑھیں