سورۃ الرحمن ۵۵:۲۸

۵۵:۲۸

فَبِأَىِّ ءَالَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ

رومن تلفظ

fabi-ayyi ālāi rabbikumā tukadhibāni

Maulana Muhammad Junagarhi

پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۵:۲۶

    زمین پر جو ہیں سب فنا ہونے والے ہیں.

  2. ۵۵:۲۷

    صرف تیرے رب کی ذات جو عظمت اور عزت والی ہے باقی ره جائے گی.

  3. ۵۵:۲۸

    پھرتم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

  4. ۵۵:۲۹

    سب آسمان وزمین والے اسی سے مانگتے ہیں۔ ہر روز وه ایک شان میں ہے.

  5. ۵۵:۳۰

    پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اللہ تعالیٰ کے سوا باقی سب فنا ٭٭ فرماتا ہے کہ زمین کی کل مخلوق فنا ہونے والی ہے ایک دن آئے گا کہ اس پر کچھ نہ ہو گا، کل جاندار مخلوق کو موت آ جائے گی، اسی طرح کل آسمان والے بھی موت کا مزہ چکھیں گے، مگر جسے اللہ چاہے صرف اللہ کی ذات باقی رہ جائے گی جو ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ تک رہے گی، جو موت و فوت سے پاک ہے، قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں اولاً تو پیدائش عالم کا ذکر فرمایا پھر ان کی فنا کا بیان کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک منقول دعا میں یہ…

مکمل تفسیر پڑھیں