سورۃ النازعات ۷۹:۲۷

۷۹:۲۷

ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا

رومن تلفظ

a-antum ashaddu khalqan ami l-samāu banāhā

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۹:۲۵

    تو (سب سے بلند وباﻻ) اللہ نے بھی اسے آخرت کے اور دنیا کے عذاب میں گرفتار کرلیا.

  2. ۷۹:۲۶

    بیشک اس میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو ڈرے.

  3. ۷۹:۲۷

    کیا تمہارا پیدا کرنا زیاده دشوار ہے یا آسمان کا؟ اللہ تعالیٰ نے اسے بنایا.

  4. ۷۹:۲۸

    اس کی بلندی اونچی کی پھر اسے ٹھیک ٹھاک کر دیا.

  5. ۷۹:۲۹

    اسکی رات کو تاریک بنایا اور اس کے دن کو نکالا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

موت و حیات کی سرگزشت ٭٭ جو لوگ مرنے کے بعد زندہ ہونے کے منکر تھے، انہیں پروردگار دلیلیں دیتا ہے کہ ” تمہاری پیدائش سے تو بہت زیادہ مشکل پیدائش آسمانوں کی ہے “۔ جیسے اور جگہ ہے «‏لَخَــلْقُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اَكْبَرُ مِنْ خَلْقِ النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَ» ‏ [40-غافر:57] ‏ یعنی ” زمین و آسمان کی پیدائش انسانوں کی پیدائش سے زیادہ بھاری ہے “۔ اور جگہ ہے آیت «أَوَلَيْسَ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ…

مکمل تفسیر پڑھیں