سورۃ النازعات ۷۹:۱۵

۷۹:۱۵

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ

رومن تلفظ

hal atāka ḥadīthu mūsā

Maulana Muhammad Junagarhi

کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۹:۱۳

    (معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.

  2. ۷۹:۱۴

    کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.

  3. ۷۹:۱۵

    کیا موسیٰ (علیہ السلام) کی خبر تمہیں پہنچی ہے؟

  4. ۷۹:۱۶

    جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا.

  5. ۷۹:۱۷

    (کہ) تم فرعون کے پاس جاؤ اس نے سرکشی اختیار کر لی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

معفرت دل حق کا مطیع و فرماں بردار ہوتا ہے ٭٭ اللہ تعالیٰ اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دیتا ہے کہ ” اس نے اپنے بندے اور رسول موسیٰ علیہ السلام کو فرعون کی طرف بھیجا اور معجزات سے ان کی تائید کی، لیکن باوجود اس کے فرعون اپنی سرکشی اور اپنے کفر سے باز نہ آیا بالاخر اللہ کا عذاب اترا اور برباد ہو گیا، اسی طرح اے پیغمبر آخر الزمان آپ کے مخالفین کا بھی حشر ہو گا “۔ اسی لیے اس واقعہ کے خاتمہ پر فرمایا ڈر والوں کے لیے اس میں عبرت ہے، پس…

مکمل تفسیر پڑھیں