سورۃ النازعات ۷۹:۱۲

۷۹:۱۲

قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ

رومن تلفظ

qālū til'ka idhan karratun khāsiratun

Maulana Muhammad Junagarhi

کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۹:۱۰

    کہتے ہیں کہ کیا ہم پہلی کی سی حالت کی طرف پھر لوٹائے جائیں گے؟

  2. ۷۹:۱۱

    کیا اس وقت جب کہ ہم بوسیده ہڈیاں ہو جائیں گے؟

  3. ۷۹:۱۲

    کہتے ہیں کہ پھر تو یہ لوٹنا نقصان ده ہے

  4. ۷۹:۱۳

    (معلوم ہونا چاہئے) وه تو صرف ایک (خوفناک) ڈانٹ ہے.

  5. ۷۹:۱۴

    کہ (جس کے ظاہر ہوتے ہی) وه ایک دم میدان میں جمع ہو جائیں گے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

فرشتے موت اور ستارے ٭٭ اس سے مراد فرشتے ہیں جو بعض لوگوں کی روحوں کو سختی سے گھسیٹتے ہیں اور بعض روحوں کو بہت آسانی سے نکالتے ہیں جیسے کسی کے بند کھول دیئے جائیں، کفار کی روحیں کھینچی جاتی ہیں پھر بند کھول دیئے جاتے ہیں اور جہنم میں ڈبو دیئے جاتے ہیں، یہ ذکر موت کے وقت کا ہے۔ بعض کہتے ہیں «وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا» سے مراد موت ہے، بعض کہتے ہیں، دونوں آیتوں سے مطلب ستارے ہیں، بعض کہتے ہیں سخت لڑائی کرنے والے ہیں، لیکن صحیح بات پہلی ہی ہے، یعنی روح…

مکمل تفسیر پڑھیں