سورۃ الناس ۱۱۴:۵

۱۱۴:۵

ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ

رومن تلفظ

alladhī yuwaswisu fī ṣudūri l-nāsi

Maulana Muhammad Junagarhi

جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۱۱۴:۳

    لوگوں کے معبود کی (پناه میں).

  2. ۱۱۴:۴

    وسوسہ ڈالنے والے پیچھے ہٹ جانے والے کے شر سے.

  3. ۱۱۴:۵

    جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے.

  4. ۱۱۴:۶

    (خواه) وه جن میں سے ہو یا انسان میں سے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

خالق، پرورش کنندہ، مالک، حکمران، معبود حقیقی اور پناہ دہندہ ٭٭ اس میں اللہ تعالیٰ عزوجل کی تین صفتیں بیان ہوئی ہیں، پالنے اور پرورش کرنے کی، مالک اور شہنشاہ ہونے کی، معبود اور لائق عبادت ہونے کی تمام چیزیں اسی کی پیدا کی ہوئی ہیں اسی کی ملکیت میں ہیں اور اسی کی غلامی میں مشغول ہیں، پس وہ حکم دیتا ہے کہ ان پاک اور برتر صفات والے اللہ کی پناہ میں آ جائے جو بھی پناہ اور بچاؤ کا طالب ہو، شیطان جو انسان پر مقرر ہے اس کے وسوسوں سے وہی بچانے والا ہے،…

مکمل تفسیر پڑھیں