سورۃ النمل ۲۷:۷۷

۲۷:۷۷

وَإِنَّهُۥ لَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِينَ

رومن تلفظ

wa-innahu lahudan waraḥmatun lil'mu'minīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور یہ قرآن ایمان والوں کے لیے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۲۷:۷۵

    آسمان وزمین کی کوئی پوشیده چیز بھی ایسی نہیں جو روشن اور کھلی کتاب میں نہ ہو.

  2. ۲۷:۷۶

    یقیناً یہ قرآن بنی اسرائیل کے سامنے ان اکثر چیزوں کا بیان کر رہا ہے جن میں یہ اختلاف کرتے ہیں.

  3. ۲۷:۷۷

    اور یہ قرآن ایمان والوں کے لیے یقیناً ہدایت اور رحمت ہے.

  4. ۲۷:۷۸

    آپ کا رب ان کے درمیان اپنے حکم سے سب فیصلے کر دے گا، وه بڑا ہی غالب اور دانا ہے.

  5. ۲۷:۷۹

    پس آپ یقیناً اللہ ہی پر بھروسہ رکھیے، یقیناً آپ سچے اور کھلے دین پر ہیں.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

حق و باطل میں فیصلہ کرنے والا ٭٭ قرآن پاک کی ہدایت بیان ہو رہی ہے۔ کہ اس میں جہاں رحمت ہے وہاں فرقان بھی ہے اور بنی اسرائیل یعنی حاملان تورات وانجیل کے اختلافات کا فیصلہ بھی ہے۔ جیسے عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں یہودیوں نے منہ پھٹ بات اور نری تہمت رکھ دی تھی اور عیسائیوں نے انہیں ان کی حد سے آگے بڑھا دیا تھا۔ قرآن نے فیصلہ کیا اور افراط وتفریط کو چھوڑ کر حق بات بتادی کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ وہ اللہ کے حکم سے پیدا ہوئے ہیں ان کی…

مکمل تفسیر پڑھیں