سورۃ النجم ۵۳:۴۱

۵۳:۴۱

ثُمَّ يُجْزَىٰهُ ٱلْجَزَآءَ ٱلْأَوْفَىٰ

رومن تلفظ

thumma yuj'zāhu l-jazāa l-awfā

Maulana Muhammad Junagarhi

پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۳:۳۹

    اور یہ کہ ہر انسان کے لیے صرف وہی ہے جس کی کوشش خود اس نے کی.

  2. ۵۳:۴۰

    اور یہ کہ بیشک اس کی کوشش عنقریب دیکھی جائے گی.

  3. ۵۳:۴۱

    پھر اسے پورا پورا بدلہ دیا جائے گا.

  4. ۵۳:۴۲

    اور یہ کہ آپ کے رب ہی کی طرف پہنچنا ہے.

  5. ۵۳:۴۳

    اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور وہی رﻻتا ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

منافق و کافر کا نفسیاتی تجزیہ ٭٭ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی مذمت کر رہا ہے جو اللہ کی فرمانبرداری سے منہ موڑ لیں، سچ نہ کہیں، نہ نماز ادا کریں بلکہ جھٹلائیں، اعراض کریں، راہ اللہ بہت ہی کم خرچ کریں، دل کو نصیحت قبول کرنے والا نہ بنائیں، کبھی کچھ کہنا مان لیا پھر رسیاں کاٹ کر الگ ہو گئے۔ عرب «اَکْدیٰ» اس وقت کہتے ہیں مثلًا کچھ لوگ کنواں کھود رہے ہوں درمیان میں کوئی سخت چٹان آ جائے اور وہ دستبردار ہو جائیں۔ فرماتا ہے کیا اس کے پاس علم غیب ہے جس سے اس…

مکمل تفسیر پڑھیں