سورۃ النجم ۵۳:۲۰

۵۳:۲۰

وَمَنَوٰةَ ٱلثَّالِثَةَ ٱلْأُخْرَىٰٓ

رومن تلفظ

wamanata l-thālithata l-ukh'rā

Maulana Muhammad Junagarhi

اور منات تیسرے پچھلے کو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۳:۱۸

    یقیناً اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیوں میں سے بعض نشانیاں دیکھ لیں.

  2. ۵۳:۱۹

    کیا تم نے ﻻت اور عزیٰ کو دیکھا.

  3. ۵۳:۲۰

    اور منات تیسرے پچھلے کو.

  4. ۵۳:۲۱

    کیا تمہارے لیے لڑکے اور اللہ کے لیے لڑکیاں ہیں؟

  5. ۵۳:۲۲

    یہ تو اب بڑی بےانصافی کی تقسیم ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

بت کدے کیا تھے؟ ٭٭ ان آیتوں میں اللہ تعالیٰ مشرکین کو ڈانٹ رہا ہے کہ وہ بتوں کی اور اللہ کے سوا دوسروں کی پرستش کرتے ہیں اور جس طرح خلیل اللہ نے بحکم اللہ بیت اللہ بنایا ہے یہ لوگ اپنے اپنے معبودان باطل کے پرستش کدے بنا رہے ہیں۔ «لات» ایک سفید پتھر منقش تھا جس پر قبہ بنا رکھا تھا، غلاف چڑھائے جاتے تھے، مجاور محافظ اور جاروب کش مقرر تھے، اس کے آس پاس کی جگہ مثل حرم کی حرمت و بزرگی والی جانتے تھے، اہل طائف کا یہ بت کدہ تھا، قبیلہ ثقیف اس کا پجاری…

مکمل تفسیر پڑھیں