سورۃ النبا ۷۸:۱۵

۷۸:۱۵

لِّنُخْرِجَ بِهِۦ حَبًّا وَنَبَاتًا

رومن تلفظ

linukh'rija bihi ḥabban wanabātan

Maulana Muhammad Junagarhi

تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۸:۱۳

    اور ایک روشن چراغ (سورج) بنایا.

  2. ۷۸:۱۴

    اور بدلیوں سے ہم نے بکثرت بہتا ہوا پانی برسایا.

  3. ۷۸:۱۵

    تاکہ اس سے اناج اور سبزه اگائیں.

  4. ۷۸:۱۶

    اور گھنے باغ (بھی اگائیں).

  5. ۷۸:۱۷

    بیشک فیصلہ کے دن کا وقت مقرر ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

باب پھر فرماتا ہے ” ہم نے تمہاری نیند کو حرکت کے ساکن ہونے کا سبب بنایا تاکہ آرام اور اطمینان حاصل کر لو، اور دن بھر کی تھکان کسل اور ماندگی دور ہو جائے “، اسی معنی کی اور آیت سورۃ الفرقان میں بھی گزر چکی ہے، ” رات کو ہم نے لباس بنایا کہ اس کا اندھیرا اور سیاہی سب لوگوں پر چھا جاتی ہے “۔ جیسے اور جگہ ارشاد فرمایا «وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَاهَا» [91-الشمس:4] ‏ ” قسم ہے رات کی جبکہ وہ ڈھانپ لے “۔ عرب شاعر بھی اپنے شعروں میں رات کو لباس کہتے ہیں۔…

مکمل تفسیر پڑھیں