سورۃ آل عمران ۳:۱۳۱

۳:۱۳۱

وَٱتَّقُوا ٱلنَّارَ ٱلَّتِىٓ أُعِدَّتْ لِلْكَـٰفِرِينَ

رومن تلفظ

wa-ittaqū l-nāra allatī uʿiddat lil'kāfirīna

Maulana Muhammad Junagarhi

اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۳:۱۲۹

    آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اللہ ہی کا ہے، وه جسے چاہے بخشے جسے چاہے عذاب کرے، اللہ تعالیٰ بخشش کرنے واﻻ مہربان ہے.

  2. ۳:۱۳۰

    اے ایمان والو! بڑھا چڑھا کر سود نہ کھاؤ، اور اللہ تعالیٰ سے ڈرو تاکہ تمہیں نجات ملے.

  3. ۳:۱۳۱

    اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے.

  4. ۳:۱۳۲

    اور اللہ اور اس کے رسول کی فرمانبرداری کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے.

  5. ۳:۱۳۳

    اور اپنے رب کی بخشش کی طرف اور اس جنت کی طرف دوڑو جس کا عرض آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، جو پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

سود خور جہنمی ہے اور غصہ شیطان کی دین ہے اس سے بچو ٭٭ اللہ تعالیٰ اپنے مومن بندوں کو سودی لین دین سے اور سود خوری سے روک رہا ہے، اہل جاہلیت سودی قرضہ دیتے تھے مدت مقرر ہوتی تھی اگر اس مدت پر روپیہ وصول نہ ہوتا تو مدت بڑھا کر سود پر سود بڑھا دیا کرتے تھے اسی طرح سود در سود ملا کر اصل رقم کئی گنا بڑھ جاتی، اللہ تعالیٰ ایمانداروں کو اس طرح ناحق لوگوں کے مال غصب کرنے سے روک رہا ہے اور تقوے کا حکم دے کر اس پر نجات کا وعدہ کر رہا ہے، پھر آگ سے ڈراتا…

مکمل تفسیر پڑھیں