سورۃ الواقعہ ۵۶:۹۱

۵۶:۹۱

فَسَلَـٰمٌ لَّكَ مِنْ أَصْحَـٰبِ ٱلْيَمِينِ

رومن تلفظ

fasalāmun laka min aṣḥābi l-yamīni

Maulana Muhammad Junagarhi

تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۶:۸۹

    اسے تو راحت ہے اور غذائیں ہیں اور آرام والی جنت ہے.

  2. ۵۶:۹۰

    اور جو شحص داہنے (ہاتھ) والوں میں سے ہے.

  3. ۵۶:۹۱

    تو بھی سلامتی ہے تیرے لیے کہ تو داہنے والوں میں سے ہے.

  4. ۵۶:۹۲

    لیکن اگر کوئی جھٹلانے والوں گمراہوں میں سے ہے.

  5. ۵۶:۹۳

    تو کھولتے ہوئے گرم پانی کی مہمانی ہے.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

احوال موت ٭٭ یہاں وہ احوال بیان ہو رہے ہیں جو موت کے وقت، سکرات کے وقت، دنیا کی آخری ساعت میں، انسانوں کے ہوتے ہیں کہ یا تو وہ اعلیٰ درجہ کا اللہ کا مقرب ہے یا اس سے کم درج کا ہے جن کے داہنے ہاتھ میں نامہ اعمال دیا جائے گا۔ یا بالکل بدنصیب ہے جو اللہ سے جاہل رہا اور راہ حق سے غافل رہا۔ فرماتا ہے کہ جو مقربین بارگاہ الٰہی ہیں، جو احکام کے عامل تھے، نافرمانیوں کے تارک تھے انہیں تو فرشتے طرح طرح کی خوشخبریاں سناتے ہیں۔ جیسے کہ پہلے سیدنا براء رضی…

مکمل تفسیر پڑھیں