سورۃ الواقعہ ۵۶:۶۸

۵۶:۶۸

أَفَرَءَيْتُمُ ٱلْمَآءَ ٱلَّذِى تَشْرَبُونَ

رومن تلفظ

afara-aytumu l-māa alladhī tashrabūna

Maulana Muhammad Junagarhi

اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۶:۶۶

    کہ ہم پر تو تاوان ہی پڑ گیا.

  2. ۵۶:۶۷

    بلکہ ہم بالکل محروم ہی ره گئے.

  3. ۵۶:۶۸

    اچھا یہ بتاؤ کہ جس پانی کو تم پیتے ہو.

  4. ۵۶:۶۹

    اسے بادلوں سے بھی تم ہی اتارتے ہو یا ہم برساتے ہیں؟

  5. ۵۶:۷۰

    اگر ہماری منشا ہو تو ہم اسے کڑوا زہر کردیں پھر تم ہماری شکرگزاری کیوں نہیں کرتے؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

آگ اور پانی کا خالق کون؟ ٭٭ ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ تم جو کھیتیاں بوتے ہو، زمین کھود کر بیج ڈالتے ہو، پھر ان بیجوں کو اگانا بھی کیا تمہارے بس میں ہے؟ نہیں نہیں بلکہ انہیں اگانا، انہیں پھل پھول دینا ہمارا کام ہے۔ ابن جریر میں ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا «ذَرْعَتُ» نہ کہا کرو بلکہ «حَرَثْتُ» کہا کرو یعنی یوں کہو میں نے بویا یوں نہ کہو کہ میں نے اگایا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث سنا کر پھر اسی آیت کی تلاوت کی۔ [تفسیر ابن…

مکمل تفسیر پڑھیں