سورۃ الواقعہ ۵۶:۵۷

۵۶:۵۷

نَحْنُ خَلَقْنَـٰكُمْ فَلَوْلَا تُصَدِّقُونَ

رومن تلفظ

naḥnu khalaqnākum falawlā tuṣaddiqūna

Maulana Muhammad Junagarhi

ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۶:۵۵

    پھر پینے والے بھی پیاسے اونٹوں کی طرح.

  2. ۵۶:۵۶

    قیامت کے دن ان کی مہمانی یہ ہے.

  3. ۵۶:۵۷

    ہم ہی نے تم سب کو پیدا کیا ہے پھر تم کیوں باور نہیں کرتے؟

  4. ۵۶:۵۸

    اچھا پھر یہ تو بتلاؤ کہ جو منی تم ٹپکاتے ہو.

  5. ۵۶:۵۹

    کیا اس کا (انسان) تم بناتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہی ہیں؟

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

منکرین قیامت کو جواب ٭٭ اللہ تعالیٰ قیامت کے منکرین کو لاجواب کرنے کے لیے قیامت کے قائم ہونے اور لوگوں کے دوبارہ جی اٹھنے کی دلیل دے رہا ہے، فرماتا ہے کہ جب ہم نے پہلی مرتبہ جبکہ تم کچھ نہ تھے تمہیں پیدا کر دیا تو اب فنا ہونے کے بعد جبکہ کچھ نہ کچھ تو تم رہو گے ہی۔ تمہیں دوبارہ پیدا کرنا ہم پر کیا گراں ہو گا؟ جب ابتدائی اور پہلی پیدائش کو مانتے ہو تو پھر دوسری مرتبہ کے پیدا ہونے سے کیوں انکار کرتے ہو؟ دیکھو انسان کے خاص پانی کے قطرے تو عورت کے…

مکمل تفسیر پڑھیں