سورۃ الواقعہ ۵۶:۴۲

۵۶:۴۲

فِى سَمُومٍ وَحَمِيمٍ

رومن تلفظ

fī samūmin waḥamīmin

Maulana Muhammad Junagarhi

گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۵۶:۴۰

    اور بہت بڑی جماعت ہے پچھلوں میں سے.

  2. ۵۶:۴۱

    اور بائیں ہاتھ والے کیا ہیں بائیں ہاتھ والے

  3. ۵۶:۴۲

    گرم ہوا اور گرم پانی میں (ہوں گے).

  4. ۵۶:۴۳

    اورسیاه دھوئیں کے سائے میں.

  5. ۵۶:۴۴

    جو نہ ٹھنڈا ہے نہ فرحت بخش.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

اصحاب شمال اور عذاب الٰہی ٭٭ اصحاب یمین کا ذکر کرنے کے بعد اصحاب شمال کا ذکر ہو رہا ہے فرماتا ہے ان کا کیا حال ہے یہ کس عذاب میں ہوں گے؟ پھر ان عذابوں کا بیان فرماتا ہے کہ یہ گرم ہوا کے تھپیڑوں اور کھولتے ہوئے گرم پانی میں ہیں اور دھوئیں کے سخت سیاہ سائے میں جیسے اور جگہ «انطَلِقُوا إِلَى مَا كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ» * «انطَلِقُوا إِلَى ظِلٍّ ذِي ثَلَاثِ شُعَبٍ» * «لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِي مِنَ اللَّـهَبِ» * «إِنَّهَا تَرْمِي بِشَرَرٍ…

مکمل تفسیر پڑھیں