سورۃ القیامہ ۷۵:۶

۷۵:۶

يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَـٰمَةِ

رومن تلفظ

yasalu ayyāna yawmu l-qiyāmati

Maulana Muhammad Junagarhi

پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.

سیاق و سباق میں پڑھیں

  1. ۷۵:۴

    ہاں ضرور کریں گے ہم تو قادر ہیں کہ اس کی پور پور تک درست کردیں.

  2. ۷۵:۵

    بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آگے آگے نافرمانیاں کرتا جائے.

  3. ۷۵:۶

    پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب آئے گا.

  4. ۷۵:۷

    پس جس وقت کہ نگاه پتھرا جائے گی.

  5. ۷۵:۸

    اور چاند بے نور ہو جائے گا.

پڑھنا جاری رکھیں

تفسیر

ماخذ: Tafsir Ibn Kathir

ہم سب اپنے اعمال کا خود آئینہ ہیں ٭٭ یہ کئی دفعہ بیان ہو چکا ہے کہ جس چیز پر قسم کھائی جائے اگر وہ رد کرنے کی چیز ہو تو قسم سے پہلے «لا» کا کلمہ نفی کی تائید کے لیے لانا جائز ہوتا ہے یہاں قیامت کے ہونے پر اور جاہلوں کے اس قول کی تردید پر قیامت نہ ہو گی قسم کھائی جا رہی ہے تو فرماتا ہے ” قسم ہے قیامت کے دن کی اور قسم ہے ملامت کرنے والی جان کی “۔ حسن رحمہ اللہ تو فرماتے ہیں قیامت کی قسم ہے اور ملامت کرنے والے نفس کی قسم نہیں ہے، قتادہ رحمہ اللہ…

مکمل تفسیر پڑھیں